سندھ سے پنجاب بازی لے گیا، مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نامزد

IMG-20240214-WA0005

پنجاب نے سندھ سے بازی لے جاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ نامزد کردیا، یوں وہ اب تک پنجاب کی نامزد ہونے والی پہلی خاتون وزیر اعلٰی ہیں اور اگر وہ منصب پر پہنچ جاتی ہیں تو وہ ایک اور نئی تاریخ رقم کریں گی۔

سندھ میں بھی امکانات ہیں کہ خاتون وزیر اعلیٰ منصب پر ہوں، تاہم اس حوالے سے تاحال سندھ میں اکثریتی نشستیں جیتنے والی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فریال ٹالپر کو وزیر اعلیٰ سندھ بنائے جانےپر غور و فکر جاری ہے، تاہم ساتھ ہی پیپلز پارٹی کی قیادت مرد امیدواروں کے نام پر بھی غور کر رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ سندھ میں بھی اس بار تاریخ رقم ہونے کی امید ہے اور پیپلز پارٹی خاتون کو وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔