خیرپور کے سندھ حکومت کے گوداموں سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب

images

ضلع خیرپور میں سندھ حکومت کے محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم کی47 ہزار بوریاں غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیکل ویریفکیشن ٹیم کے معائنہ کے دوران گندم فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا اور گوداموں سے مجموعی طور پر 47 ہزار بوریاں غائب تھیں۔

خیرپور، سٹھارجہ، گمبٹ، ٹھری میرواہ، چونڈکو، سکندر آباد، سمیت دیگر گوداموں سے 80 کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب ہوئی۔

گندم غائب ہونے پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سپروائیز رسمیت 3 افسران معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور میرانی، سپروائیزر مبین انڑ شامل ہیں۔