بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو 30 جون تک دوبارہ سروے کرانے کی ہدایات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تین سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونیوالے مستحقین کےلیے 30 جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت جاری کردی.
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کے مطابق دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلیے ہے جو تین سال سے زائد عرصےسے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کے لیے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہےتاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو عرصہ تین سال سے زائد بی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں ، وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم ہمراہ رکھ کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جاکر ازسرنو اپنا سروے کروائیں جو مستحقین 30 جون تک اپنا سروے نہیں کرائیں گے ان کی مالی امداد روک دی جائے گی۔