والد کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا، بختاور بھٹو زرداری
آصف علی زرداری پہلے بھی اسپتال داخل ہوچکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے تصدیق کی کہ ان کے والد کے پھیپڑوں میں پانی بھر گیا تھا، جس وجہ سے انہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔
آصف علی زرداری کو دو روز قبل کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پی پی ذرائع نے بتایا تھا کہ انہیں ُپھیپھڑوں کا مرض لاحق ہے۔
اب ان کی صاحبزادی نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کے والد کے پھیپھڑوں میں دوبارہ پانی بھر گیا تھا، جس وجہ سے وہ سندھ میں سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے۔
P @AAliZardari experiencing some post covid concerns – reappearance of water near lung (did procedure last month in Karachi too) which is why he has not been physically seen during floods but blessed with children who have been going in his stead. Thank u 4 all msgs & prayers🙏❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 28, 2022
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل بھی ان کے والد کے پھیپھڑوں سے پانی نکالا گیا تھا،
بختاور بھٹو نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھیپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔