اولڈ میرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ملزمان گرفتار

0
48960

میرپورخاص: اولڈ میرپور تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر مظہر کنگو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت ضلع گھوٹکی کے میرپور ماتھیلو کے رہائشی علی رضا عرف باجی اور پنجاب کے علی پور جتوئی کے رہائشی ساجد عرف پائودری ولد خادم حسین ببر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کا ساتھی زوہیب مری پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے