پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے خیرپور کے شخص کو سزا
فائل فوٹو: وائرز
سندھ کے مختلف علاقوں کے مرد ایک سے زائد شادیوں کی خواہش رکھتے ہیں اور اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے وہ بعض اوقات اپنی پہہلی بیوی کو اہمیت تک نہیں دیتے لیکن بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہروں کو دوسری شادی کرنے پر خوب مزے چکھاتی ہیں۔
ایسا ہی کام شمالی سندھ کے ضلع خیرپور کی ایک خاتون نے بھی کیا، جنہوں نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے اپنے شوہر کے خلاف ہی مقدمہ کیا اور عدالت نے بھی خاتون کی دہائی سنتے ہوئے ان کے شوہر کو جرمانے اور جیل کی سزا سنادی۔
جی ہاں، خیر پور کی تحصیل سوبھو ڈیرو کی سول عدالت کے جج ظفر الله جکرانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم لعل بخش کو پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر چھ ماہ قید کی سزا اور پانج ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے سنٹرل جیل خیرپور منتقل کردیا۔
ضلع خیرپور کے گاؤں موریو خان ناریجو کی رہائشی خاتون مسمات سعیدہ ناریجو اپنے شوہر لعل بخش کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ میرے شوہر نے میری اجازت لیے بغیر دوسری عورت سے نکاح کیا ہے، جو کہ قانونی جرم ہے۔
خاتون نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم لعل بخش کو قانون کے مطابق سزا دے کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔