سی پیک کے تحت حیدر آباد تا سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد سے تیسرے بڑے شہر سکھر تک موٹروے ایم۔ 6 کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔
حکام کے مطابق سی پیک فلیگ شپ منصوبہ کے تحت یہ پراجیکٹ بین الاقوامی معیار 30ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا۔ 15انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل اور نہروں پر 82پل بنائے جائیں گے۔19اوور پاس پل، 6فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔
اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آ ئیں گے اور ملک کی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔
سی پیک منصوبے حیدر آباد، سکھر موٹروے M6 کی تعمیر کا کنٹریکٹ دینے کی منظوری. CPEC بین الاقوامی معیار 30 ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل ہو گا۔15 انٹرچینجز، دریائے سندھ پر ایک بڑا پل اور نہروں پر 82 پل بنائے جائیں گے۔19 اوور پاس پل، 6 فلائی اوورز اور 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے۔ pic.twitter.com/n2cxrADjs8
— چین اردو (@ChinaUrdu_) November 7, 2022