سندھ پولیس کے 266 سب انسپکٹروں کی بطور انسپکٹر ترقی
سندھ پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے صوبے بھر کے 266 سب انسپکٹروں کو اگلے گریڈ بطور انسپکٹر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کمیٹی پانچ ممبران پر مشتمل تھی جس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ پولیس عمران یعقوب منہاس تھے۔
مجموعی طور پر انسپکٹروں کی 444موجود تھی۔ ان میں سے 422 پر غور کیا گیا۔ 267کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 59 سب انسپکٹروں کے کیسز کو ڈیفر کیا گیا۔
17کے کیس کنسیڈر ہی نہیں کیے گئے کہ یا تو وہ فوت ہوچکے، ریٹائر ہو گئے یا ان کی بطور اے ایس آئی تنز لی ہوگئ۔ 68 کو ریکمنڈ ہی نہیں کیا گیا۔
شہید سب انسپکٹر دین محمد جن کا تعلق لاڑکانہ رینج سے تھا ان کو بعد از مرگ ترقی دی گئی تاکہ ان کی فیملی کو اسپیکٹر کی تنخواہ اور مراعات مل سکیی۔
11 سب انسپکٹر جو ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہیں ان کو بھی عارضی طور پر ترقی دے دی گئی۔