سندھ میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 19 ہزار 766 ہو گئی
سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 766 ہو گئی۔
ڈائریکٹوریٹ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایڈز کی رجسٹرڈ خواتین مریضوں کی تعداد 3 ہزار 423 ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال صوبے میں ریکارڈ 10 لاکھ ایچ آئی وی ٹیسٹ کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان ٹیسٹ کے نتیجے میں جنسی تعلق سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 7 ہزار 650 سامنے آئی۔
دوسرے نمبر پر آلودہ سرنج سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 802 ہے اور تیسرے نمبر پر انتقالِ خون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 25 ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول کے مطابق ایڈز کے خلاف 79 فیصد فنڈز حکومت جبکہ 21 فیصد عالمی ادارے فراہم کر رہے ہیں۔
صوبے بھر میں ایڈز کے علاج کے لیے17 مراکز کام کر رہے ہیں۔