گلوکارہ فائزہ علی کے شوہر حمید ابڑو کی پہلی بیوی سامنے آگئیں
گزشتہ برس خود سے زائد العمر شخص سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی گلوکارہ فائزہ علی کے شوہر عبدالحمید ابڑو کی پہلی بیوی سامنے آگئیں، جنہوں نے شوہر پر کئی الزامات عائد کردیے۔
فائزہ علی نے 2022 کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف روینیو (ایف بی آر) کے ان لینڈ روینیو کمشنر عبدالحمید ابڑو سے شادی کی تھی جو ان سے زائد العمر ہیں۔
شادی کے بعد کچھ عرصے تک فائزہ علی گلوکاری سے بھی دور رہی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے گانے ریلیز کیے تھے۔
دونوں کی شادی کے 9 ماہ بعد اب فائزہ علی کے شوہر کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار نادیہ ابڑو سامنے آگئیں، جنہوں نے اپنے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ شوہر ان سے اور اپنی اکلوتی بیٹی سے گزشتہ 6 ماہ سے نہیں ملے۔
نادیہ ابڑو نے ویڈیو میں بتایا کہ ان کی شادی کو 21 سال ہوچکے اور ان کی واحد 15 سالہ بیٹی ہیں لیکن ان کے شوہر عبدالحمید ابڑو اپنی بیٹی کو دیکھنے تک نہیں آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبدالحمید ابڑو گلشن حدید جا سکتے ہیں، ڈیفینس جا سکتے ہیں تو اپنے گھر اپنی بیوی اور بیٹی سے ملنے کے لیے کیوں نہیں آ سکتے؟
نادیہ ابڑو نے شوہر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں لوگوں کو فادرز ڈے کی اہمیت بتا رہے ہوتے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے، انہوں نے شوہر کا نام لے کر انہیں کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو دیکھنے گھر آئیں۔
مختصر ویڈیو میں نادیہ ابڑو نے شوہر کی دوسری شادی اور بیوی فائزہ علی پر کوئی بات نہیں کی۔
گلوکارہ فائزہ علی کے شوہر حمید ابڑو کی پہلی بیوی سامنے آگئیں#FaizaAli #NadiaAbro #SindhMatters pic.twitter.com/c4ep6xbH4K
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) June 20, 2023