سندھ پولیس کی جانب سے کراچی میں چہرے شناخت کرنیوالے کیمرے نصب

سندھ پولیس کی جانب سے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں چہرے شناخت کرنے والے کیمرے لگا دیے گئے ۔

جرائم پیشہ افراد ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ رش والی جگہ پر پولیس کو اگر وہ چکما دے بھی دیں تو کیمرے کی آنکھ انہیں دیکھ رہی ہے، چہرے شناخت کرنے والے یہ کیمرے ان کا چہرا پولیس کے پاس موجود کریمنل ریکارڈ سے میچ کریں گے اور الرٹ جاری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔

اتنا ہی نہیں بلکہ سندھ بھر کے ٹول پلازوں پر فیشل ریکگنیشن کیمرے لگادیے گئے ہیں۔ پولیس ہیڈ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے والے کیمرے بھی نصب کردیے گئے جس سے نہ صرف جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ہوسکے گی بلکہ اگر کوئی کریمنل شہر سے باہر جارہا ہو یا شہر میں آرہا ہو تب بھی پولیس کے پاس الرٹ میسج آجائے گا۔

جرائم پیشہ افراد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے آگے ان کی چلنے والی نہیں۔