ڈی سیز اور ایس ایس پیز کے بعد سندھ بھر میں رجسٹرارز اور مختیار کاروں کے بھی تبادلے

سندھ میں ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے بعد نگران سندھ حکومت نے سب رجسٹرارز کے مختیارکاروں کے بھی تبادلے کردیے۔

نگران حکومت نے صوبے بھر کے 170 مختیارکاروں اور 38 سب رجسٹراروں کے تبادلے کردیے۔

عام انتخابات کے پیش نظر سندھ میں پولیس و بیوروکریسی تبدیل

نوٹی فکیشن کے مطابق صدر ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار کشمیر دھاریجو کو ہٹا کر دیر پرکاش کو تعینات کردیا گیا، ذولفقار لاکھو کا میرپورخاص سے تبادلہ کر کہ صدر ٹاؤن ٹو میں تعینات کردیا گیا،آفتاب احمد کا ڈگری سے تبادلہ کر کہ کلفٹن ون تعینات کردیا گیا، مشتاق عمرانی کلفٹن ٹو پر سب رجسٹرار تعینات، نعیم پھلپوٹو کا ٹھری میرواھ سے تبادلہ کرکہ ملیر ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح فہیم ٹالپر کو سامارو سے ہٹا کر بن قاسم ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا، اعجاز احمد کولاچی گلشن ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار تعینات، نعیم پتافی گلشن ٹو اور محمد اکبر گلشن ٹاؤن تھری پر تعینات کردیے گئے، صفدر قریشی بلدیہ ٹاؤن اور شاکر وگھیو جمشید ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار تعینات ہوگئے۔

آئی جی کے بعد سندھ میں بڑے پیمانے پر پولیس میں تبادلے

صدر ٹاؤن ون کے سب رجسٹرار کشمیر دھاریجو کو ہٹا کر دیر پرکاش کو تعینات کردیا گیا، ذولفقار لاکھو کا میرپورخاص سے تبادلہ کر کہ صدر ٹاؤن ٹو میں تعینات کردیا گیا،آفتاب احمد کا ڈگری سے تبادلہ کر کہ کلفٹن ون تعینات کردیا گیا، مشتاق عمرانی کلفٹن ٹو پر سب رجسٹرار تعینات، نعیم پھلپوٹو کا ٹھری میرواھ سے تبادلہ کرکہ ملیر ٹاؤن میں تعینات کردیا گیا۔