عام انتخابات کے پیش نظر سندھ میں پولیس و بیوروکریسی تبدیل

پولیس کے بعد سندھ میں بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کردیے گئے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نگران صوبائی حکومت قائم ہونے اور عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر کو پہلے سندھ پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا اور صوبے کے 31 ہی ایس ایس پیز کے تبادلے کیے گئے تھے۔

اب الیکشن کمیشن نے سنیئر سرکاری عہدیداروں یعنی سیکریٹریز اور کمشنرز سمیت ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

آئی جی کے بعد سندھ میں بڑے پیمانے پر پولیس میں تبادلے

شیرین ناریجو کو سیکریٹری ایجوکیشن جب کہ گریڈ21 کے شکیل احمد کو چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، زاہد علی عباسی کو سینئر بورڈ ریونیو، منظور احمد شیخ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صدف انیس شیخ کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن، شہاب قمر انصاری کو سیکریٹری آئی اینڈ سی سروسز جبکہ فیاض حسین عباسی کو سیکریٹری توانائی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مجموعی طور پر 13 محکموں کے سیکریٹریز، 6 ڈویژنز کے کمشنرز، کراچی پولیس چیف، 8 ڈی آئی جی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز، اداروں کے سربراہان اور 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا گیا۔

فہرست میں شامل 6 محکموں کے سیکریٹریز کے ناموں کو مسترد کردیا گیا ان میں محکمہ خزانہ، داخلہ، تعلیم، آبپاشی، خوراک اور محکمہ جنگلات شامل ہیں جبکہ کراچی وسطی، کورنگی اور مٹیاری کے ڈپٹی کمشنرز کے تجویز کردہ ناموں کو بھی منظور نہیں کیا گیا۔

سلیم راجپوت کمشنر کراچی ڈویژن ہونگے جبکہ یڈیشنل آئی جی کراچی کے لیے خادم حسین رند کے نام کی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں جن افسران کے تبادلوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں شکیل احمد چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، زاہد علی عباسی سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، منظور احمد اے سی ایس لوکل گورنمنٹ اینڈ ایچ ٹی پی ڈیپارٹمنٹ، صدف انیس شیخ سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، شہاب قمر انصاری سیکریٹری آئی اینڈ سی، فیاض حسین عباسی سیکریٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ، عمر فاروق سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ، بلال احمد میمن پرنسپل سیکریٹری گورنر سندھ شامل ہیں۔

سندھ میں 200 اعلیٰ افسران کے تبادلے کا امکان

سید حسین نقوی پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ، منصور عباس رضوی سیکریٹری صحت، اسد ضامن سیکریٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، نور احمد سموں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ڈیپارٹمنٹ، اصغر علی میمن سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، محمد مرید راہموں سیکریٹری انوسمٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ، اسد اللہ ابڑو ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ، طارق حسین ڈی جی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، نسیم الغنی ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جلال الدین مہر ایم ڈی تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

گھنور علی لغاری ڈی جی سندھ کچی آبادیز اتھارٹی، محمد اسحاق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، دانش سعید ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو سندھ، منور علی مٹھانی ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، ساجد جمال ابڑو سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، شارق احمد سیکریٹری لیبر مقرر کردیا گیا

اعجاز احمد مہیسر سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، نثار احمد میمن اسپیشل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، محمد علی شیخ اسپیشل سیکریٹری محکمہ صحت، اختر علی قریشی ڈی جی لیبر سندھ کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

آغا شاہ نواز اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اور اعجاز علی پٹھان اسپیشل سیکریٹری ایس ایم آئی ای اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہونگے جبکہ محمد سلیم راجپوت کو کمشنر کراچی ڈویژن، خالد حیدر شاہ کمشنر حیدرآباد ڈویژن، فیصل احمد کمشنر میرپورخاص ڈویژن، سید محمد سجاد کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن، ذولفقار علی شاہ کمشنر سکھر ڈویژن اور عبدالوحید شیخ کمشنر لاڑکاننہ ڈویژن ہونگے۔

سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کی تیاریاں، پی پی کے لاڈلے افسر صوبہ بدر ہوں گے

دوسری جانب جنید اقبال خان ڈی سی کیماڑی، کیپٹن ریٹائرڈ الطاف حسین ڈی سی جنوبی، احمد علی صدیقی ڈی سی ویسٹ، الطاف حسین شیخ کو ڈی سی ایسٹ لگانے اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کو ڈی سی ملیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد علی خان ڈی سی ٹھٹھہ، عبدالفتح ڈی سی بدین، علی ذولفقار میمن ڈی سی جامشورو اوردھرمو بھاوانی ہونگے۔

طارق قریشی حیدرآباد، الطاف گوہر میمن ٹنڈوالہ یار، عبدالواجد شییخ سجاول اور فیاض حسین کو ڈی سی دادو لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ رشید مسعود خان میرپورخاص، ولی محمد عمر کوٹ اور عبدالحلیم ڈی سی تھرپارکر ہونگے۔ جاوید احمد لاڑکانہ، دادلو زہرانی جیکب آباد، سجاد حیدر قمر شہداد کوٹ، الطاف احمد شکار پور اور فرخ شہزاد کو ڈی سی کشمور لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ زاہد حسین شہید بینظیر آباد، عمران الحسن سانگھڑ اور محمد ارسلان ڈپٹی کمشنر نوفہرو فیروز ہونگے۔ فیاض احمد سکھر، سید احمد فواد خیرپور اور آغا شیر زمان کو گھوٹکی کا ڈی سی لگانے کی منظوری مل گئی۔

الیکشن کمیشن کی منظور کردہ فہرست کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ زون سید اسد رضا، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم خان، ڈی آئی جی ایسٹ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈی آئی جی میرپورخاص تنویر عالم اوڈھو، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کیپٹن ریٹائرڈ پرویز احمد چانڈیو، ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسو اور ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی ہونگے۔