آئی جی کے بعد سندھ میں بڑے پیمانے پر پولیس میں تبادلے

سندھ میں انسپٹکر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے بعد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے، نگران حکومت کے قیام اور آئندہ عام انتخابات کے پیش نطر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صوبے میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، اور 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلے کردیے گئے۔

نئے آئی جی سندھ رفعت مختار اپنے 7 ماتحت پولیس افسران سے جونیئر نکلے

نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین کا ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسد رضا ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی اور کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا۔

عبد الحمید کھوسو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ امجد شیخ کی ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی ایس پی ٹنڈوالہ یار، سلیم شاہ ایس پی ٹنڈو محمد خان،نورالحق رند ایس پی مٹیاری، طارق نواز ایس پی جامشورو، شبیرسیٹھار ایس ایس پی دادو، علی بخش ایس ایس پی ٹھٹھہ اور شہلاقریشی کو ایس پی سجاول تعینات کردیا گیا۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے عہدہ سنبھال لیا، ان سے سینیئر 6 افسران اجلاس سے غائب

قمرجسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد، طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر ، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی ، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

سندھ میں 200 اعلیٰ افسران کے تبادلے کا امکان