آئی جی سندھ رفعت مختار نے عہدہ سنبھال لیا، ان سے سینیئر 6 افسران اجلاس سے غائب

انسپکٹر جنرل آئی جی سندھ پولیس نے چارج سنبھال لیا جب کہ رفعت مختار کے تعارفی اجلاس میں سندھ پولیس کے 6 سینئر افسران شریک نہیں ہوئے۔

آئی جی سند رفعت مختار کو پولیس ہیڈ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد آئی جی سندھ کی زیرصدارت تعارفی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، مظفر شیخ اور فرحت جونیجو شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ سے زیادہ سینئر 6 افسران اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، شرکت نہ کرنے والوں جاوید اوڈھو، عمران یعقوب، منیر شیخ، مظفر شیخ اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نئے آئی جی سندھ رفعت مختار 24 ویں کامن سے ہے جبکہ دیگر افسران 23، 22 اور 19 ویں کامن سے ہیں۔

نئے آئی جی سندھ رفعت مختار اپنے 7 ماتحت پولیس افسران سے جونیئر نکلے

رفعت مختارسندھ میں گریڈ21 کے تمام 7 افسران سے جونیئر ہیں، رفعت مختار کا تعلق پولیس سروس کے 24ویں کامن سے ہے۔

خادم حسین رند بلوچ نئے آئی جی رفعت مختار کے گروپ سے ہیں، خادم حسین رند بلوچ بھی رفعت مختار سے ایک نمبر اوپر ہیں۔

عمر یعقوب اور مظفر شیخ 19 ویں کامن سے ہیں جبکہ فرحت جونیجو 21 ویں کامن، جاویدعالم اوڈھو 22 ویں کامن جبکہ ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ 23 ویں کامن سے ہیں۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی قادر قیوم بھی رفعت مختار سے سینئر افسر ہیں۔