مقابلے میں زخمی ہونے والا نوڈیرو کا پولیس اہلکار چل بسا، جنازہ نماز میں شہریوں کی شرکت

IMG-20230824-WA0002

ضلع لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو کے قریب 10 دن قبل مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار وسیم احمد جروار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اہلکار 12 اگست کو ڈیوٹی سے واپسی کے دوران گاؤں کے قریب نامعلوم ہتھیار بندوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہوئے تھے، انہیں لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ 10 دن سے زیر علاج تھے۔

گولیاں لگنے اور زیادہ خون ضائع ہوجانے پر وسیم جروار کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں بھی رکھا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

وسیم جروار کی تدفین 22اگست کو ان کے آبائی گاؤں سانول جروار میں کی گئی، انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔

وسیم جروار کی نماز جنازہ میں ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عام افراد نے بھی شرکت کی۔