نوشہروفیروز میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک گٹر کے پانی میں کاٹا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 35 برس کے ہوگئے اور 21 ستمبر کو سندھ سمیت پاکستان اور بیرون ممالک میں بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر اُنہیں پارٹی رہنماؤں اور جیلالوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

تاہم سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ان کی سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی، جہاں نوجوان سماجی کارکن ماہ نور شیخ نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک روڈ پر موجود گٹر کے پانی میں ٹیبل رکھ کر کاٹا۔

بلاول بھٹو زرداری سابق وزرا اعظم، ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے، محترمہ بینظیر بھٹو کے بیٹے اور سابق صدر مملک آصف علی زرداری کے صاحبزادے ہیں۔

بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو کی جانب سے سوشل میڈیا پر بچپن کی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

علاوہ ازیں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی جانب سے بھی ان کی سالگرہ کے کیک مختلف شہتوں میں کاٹے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک ملک بھر کے مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں کاٹا گیا۔

اسی طرح نوشہروفیروز میں سماجی کارکن ماہ نور شیخ کی جانب سے بھی کاٹا گیا لیکن انہوں نے پی پی چیئرمین کی سالگرہ کا کیک روڈ پر موجود گٹر کے پانی کے درمیان ٹیبل رکھ کر کاٹا۔

 

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی پی کی حکومت نے انسانوں اور مچھروں میں تفریق ختم کردی, اب صوبے بھر میں انسان اور مچھر ایک ساتھ گٹر میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کی جانب سے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک منفرد انداز میں کاٹے جانے پر ان کی تعریفیں کی گئیں، تاہم جیالوں نے ان پر تنقید بھی کی۔