کراچی سے اقصیٰ چانڈیو کے لاپتا ہونے سے پیر پاگاڑا اور ہمارا تعلق نہیں، لالن شاہ

- صوبائی دارالحکومت کراچی سے خیرپور کے پیروں کے فلیٹ سے لاپتا ہونے والی لڑکی اقصیٰ چانڈیو سے متعلق پیر پاگاڑا کے کزن لالن شاہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی سے ان کا اور پیر پاگاڑا کا کوئی تعلق نہیں۔
لالن شاہ نے اقصیٰ چانڈیو کی گمشدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا،
اقصیٰ چانڈیو کی گمشدگی سے متعلق دو دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، پولیس کے مطابق لڑکی پیر پاگاڑا کی خاتون کزن سیدہ نعیماں شاہ راشدی کے فلیٹ سے 15 اگست سے لاپتا ہیں اور ان کی گمشدگی اور اغوا کا مقدمہ دائر کیا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے اور خود پر تنقید کیے جانے کے بعد لالن شاہ نے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اقصیٰ چانڈیو کی گمشدگی میں ان کا اور ان کے کزن پیر پاگاڑا کو کوئی کردار یا تعلق نہیں
سندھی ٹی وی چینل ٹائم نیوز پر نشر ہونے والے ویڈیو میں لالن شاہ نے بتایا کہ ان کا اصل نام محمد قائم علی شاہ راشدی ہے لیکن انہیں ہر کوئی لالن شاہ کےنام سے جانتا ہے اور وہ پیر سائیں پگاڑا کے کزن ہیں۔
کراچی سے پیروں کے گھر سے ایک اور نوجوان لڑکی اقصیٰ چانڈیو لاپتا
انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو اس لیے جاری کرنی پڑی، کیوں کہ ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
لالن شاہ نے کہا کہ اقصیٰ چانڈیو کی گمشدگی میں پیر پاگاڑا کو کوئی واسطہ یا کردار نہیں، وہ الگ ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ ان کا بھی لڑکی کے لاپتا ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گمشدگی لڑکی اقصیٰ چانڈیو کے والد نے ان کے پاس پولیس بھیجی تو انہیں غصہ آیا تھا لیکن بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ ایاز چانڈیو کی بیٹی گم ہوئی ہے اور انہوں نے اپنی بہن سیدہ نعیماں شاہ سے لڑکی کے لاپتا ہونے سے متعلق بھی پوچھا۔
لالن شاہ کا کہنا تھا کہ سیدہ نعیماں شاہ راشدی ان کی بہن ہیں اور انہوں نےانہیں بتایا کہ اقصیٰ چانڈیو گھر سے خود نکل گئی تھیں، ان کے پاس موبائل تھا، انہون نے ان کا موبائل بھی پکڑا، وغیرہ وغیرہ۔
لالن شاہ نے کہا کہ بہن سیدہ نعیماں شاہ نے انہیں کہا کہ آپ کا اقصیٰ چانڈیو کی گمشدگی سے کوئی لینا دینا یا تعلق نہیں۔