افغانیوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں، یہاں کھاتے، کماتے افغانستان کا جھنڈا لہراتے ہیں: نگران وزیر داخلہ سندھ

نگران سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جھنڈا لہرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی افغان باشندے سندھ میں بستے ہیں۔

سندھ کے نگران وزیر داخلہ جسٹس ریٹائرڈ حارث نواز کے مطابق تمام غیر قانونی انغان باشندوں کے خلاف حکومت پاکستان اور ریاستی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے وی او اے اردو کو دیے گئے انٹرویو میں اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ افغانی یہان سے کماتے ہیں، یہاں کھاتے ہیں لیکن جھنڈا افغانستان کا لہراتے ہیں اور پھر کرکٹ میچز کے دوران افغان ٹیم کی شکست پر یہاں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

سندھ میں صرف 73 ہزار افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں، اقوام متحدہ

نگران وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی گرفتاریوں کے معاملے پر کہا ہے کہ ہم صرف ان افراد کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں پناہ دیتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کھاتے پیتے یہاں ہیں اور جھنڈے افغانستان کے لگاتے ہیں۔

اپنے ایک اور بیان حارث نواز نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، افغان جھنڈا لہرانے اور اسے تیار کرنے والوں سمیت سب کا قلع قمع کریں گے۔

افغان مہاجرین کے نام پر سندھ میں پختونوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے: ایمل ولی خان

انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کو بتا دیا ہے کہ ہم ایک لیٹر جاری کر رہے ہیں، جتنے بھی افغان غیر قانونی طور پر پاکستانی نیشنل ہوئے ان سب کو کینسل کریں گے اور انہیں کراچی سے بلوچستان تک بسوں میں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

نگران صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی چمن سے واپسی کے بعد ہماری ٹیمیں واپس آجائیں گی۔

بیان میں حارث نواز نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور گولی مارنے کے واقعات میں قابو پانا ہوگا، یہ مشکل کام لیکن چار ہفتوں میں حالات میں بہتری نظر آئے گی۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے بہت ڈکیٹ مارے اور کئی زخمی بھی کیے، یہ ایکشن اثر کرے گا، ڈکیت سوچے گا کہ اگر وہ ماریں گے تو خود بھی مارے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سسٹم ختم کردیا، لہٰذا اب کوئی سیاسی فرنٹ مین نہیں، ہم نے اینٹری انکروچمنٹ ڈائریکٹر کو بھی تبدیل کیا، اچھے افسران تعینات کیے ہیں جب کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کسی کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ شیشے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واضح کہا ہے کہ شہر میں چلنے والے شیشہ کیفیز کو فوری سیل کیا جائے جب کہ گیسٹ ہاؤسز میں چھاپے مار کر گرفتاریاں کریں۔