ایم ڈی کیٹ سندھ کے دوسرے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
سندھ میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالیج ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ ) کے دوبارہ لیے گئے ٹیسٹز کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام سندھ میں ہونیوالے ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کے نتائج آن لائن جاری کیےگئے۔
ترجمان کے مطابق ٹیسٹ دینے والے طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر اپنے یوزر آئی ڈی کے ذریعے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ ٹیسٹ کا انعقاد 19 نومبر کو ہوا تھا، مختلف شہروں میں ٹیسٹس لیے گئے تھے جبکہ پہلا ٹیسٹ 10 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا، جس میں بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد انہیں منسوخ کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق سندھ بھر سے 41 ہزار طلبہ و طالبات نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں دوبارہ حصہ لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ٹیسٹ کا انعقاد بغیر کسی پریشانی کے بلا تعطل منعقد ہوا۔
ایم ڈی کیٹ کے نتائج دیکھنے کے یہاں کلک کریں۔