قاضی احمد کا نوجوان بیوی کو چھوڑ کر سالی کے ساتھ فرار

ضلع نوابشاہ (بینظیرآباد) کی تحصیل قاضی احمد کا شادی شدہ نوجوان بیوی کو چھوڑ کر سالی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

قاضی احمد کے محلے نبی بخش کالونی کی رہائشی شادی شدہ بچے کی ماں زرینا ملاح پریس کلب پہنچی, جہاں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر پرویز ان کی چھوٹی بہن کے ساتھ فرار ہوگئے۔

خاتون کے مطابق ان کے شوہر ان کی بہن ذلیخاں کو ورغلاکر فرار ہوئے ہیں لیکن رشتے داروں کو شک ہے کہ میں نے انہیں فرار کروایا یے۔

خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر ان کے شوہر ان کی بہن سے عدالت میں شادی کریں گے۔

خاتون نے پولیس اور اعلی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو واپس کرواکر ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔