فیض گنج میں بکری فصل میں جانے پر ملزمان کا خاتون کو برہنہ کرکے تشدد
ضلع خیرپور کی تحصیل فیض گنج کے نواحی گاؤں میں بکری کے فصل میں جانے پر ملزمان بکری مالک خاتون کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
روزنامہ پنھنجی اخبار کے مطابق گوٹھ گتائی بھاتو میں ملزمان اوصاف اور کاشف راجپر نے شادی شدہ خاتون زویا راجپر کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق ان کی بکری ملزمان کے فصل می ن گئی تو وہ تیش میں آگئے اور انہیں تذلیل کا نشانہ بنایا۔
خاتون کے مطابق ملزمان نے برہنہ کرکے تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس دوران ان کے ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی۔
خاتون کے مطابق ملزمان نے ن کے سر کے بال بھی کاٹے۔
پولیس نے خاتون کو لیٹر دے کر علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا جب کہ ملزمان کے کارروائی بھی شروع کردی لیکن آخری اطلاعات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔