سندھ بھر میں 6 ہزار 498 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے سندھ بھر سے مجموعی طور پر 6498 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ سے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہیں جب کہ صوبائی اسمبلی 130 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر 6498 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 2555 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 6498 فارم جمع کرائے گئے۔