نصرت سحر عباسی سیاست چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہوگئیں

images (1)

سندھ اسمبلی میں مسلسل 3 بار خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

نصرت سحر عباسی، 2008 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ف) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی کی رکن بنیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں ایک بار پھر وہ پاکستان مسلم لیگ (ف) کی جانب سے امیدوار بنیں اور خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی بننے میں کامیاب رہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں وہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار تھیں اور خواتین کی مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

نصرت سحر عباسی 2002 سے 2023 تک 3 بار مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنیں، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔

نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام اور خواتین کے مسائل، کرپشن، جعلی بھرتیوں سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔

دنیا نیوز کے مطابق نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہو گئی ہیں۔