سندھ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اقلیتی نشستوں پر ایک بھی خاتون کو نامزد نہ کیا جا سکا
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ بھر کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی اقلیتوں کی خصوصی نشستوں کی فہرست جاری کردی گئی۔
فہرست کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبے بھر سے کسی بھی اقلیتی نشست پر خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کے ترجیحی امیدواروں کی فہرست میں رمیش لعل، نوید عامر جیوا، رمیش کمار وانکوانی، لعل چند اُکرانی، عمران افیق اٹھول، نصیب چند، جعفر جیارج، بصرو جی، ایڈون مسیح اور بیاری لعل شامل ہیں۔
سندھ بھر میں 6 ہزار 498 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
سندھ اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے رانا ہمیر سنگھ، گیان چند ایسرانی، مکیش چاؤلہ، کھٹو مل جیون کو ترجیجی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی سے پہلی مرتبہ مخصوص نشست کے لیے شام سندر ایڈوانی کی شکل میں ایک نیا چہرہ متعارف کروایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی سے اقلیتی مخصوص نشست پر نوید انتھونی، سادھو مل سریندر، مور لعل، موہن لعل کوہستانی، پونجو مل بھیل اور راکیش کیسوانی ترجیجی فہرست میں شامل ہیں۔