کارونجھر کو ملکی مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا، نگران وزیر خدا بخش مری
نگران صوبائی وزیر خدا بخش مری نے ایک بار پھر کارونجھر کو ملکی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو بھی کارونجھر کی کٹائی سے متعلق خدشات ہیں، وہ ان سے آکر مناظرہ کرے۔
کارونجھر کے قریب ننگرپارکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خدا بخش مری کا کہنا تھا کہ کارونجھر سے متعلق میڈیا، عدالت اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، یہ جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ کارونجھر میں قائم مساجد اور مندروں کو منہدم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارونجھر سے متعلق سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا، میڈیا کے نمائندوں کو کارونجھر کا وزٹ کراکر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور کارونجھر کو ملکی مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی اور ثقافتی مقامات سے 200 میٹرز کے فاصلے پر کٹائیاں کی جائیں گی لیکن کارونجھر کو ملکی مفادات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔