سندھ الیکشن کمیشن میں جینڈر ڈیسک قائم
عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کے مرکزی دفتر میں جینڈر ڈیسک قائم کردی گئی۔
ڈیسک پر خواتین، بزرگ، خواجہ سرا، معذور اور اقلیتی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
جاری بیان کے مطابق ڈیسک یکم فروری سے 10 فروری تک فعال ہوگا اور 6 سے 10 فروری تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایت کے لئے 99202624-021 اور 021-99205338 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی اس ڈیسک میں عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ سال 5جولائی کو الیکشن کمیشن سندھ آفس میں عام انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں محروم طبقات کے مسائل پر گفتگو کے بعد "جنیڈر ڈیسک” کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔