ڈہرکی سے دریافت ہونے والا گیس سسٹم میں شامل

تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ماڑی پیٹرولیم نے کہا کہ ڈہرکی سے دریافت ہونے والے گیس کے ٹیسٹس مکمل کرلیے گئے، جس کے بعد اب اسے سوئی سدرن گیس کے نظام کا حصہ بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ کو اپنے نوٹس میں بتایا کہ ڈہرکی کے گورو بی فارمیشن ماڑی ڈیپ 20 کنویں سے ملنے والے گیس سے یومیہ ایک کروڑ 90 لاکھ مکعب فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔

کمپنی نے مذکورہ کنواں 17 دسمبر 2023 کو کھودا تھا، کنویں کی 2,975 میٹر کی گہرائی کے بعد گیس ملے تھی ، جسے اب کمپنی کے سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس (ایس جی پی سی) سے منسلک کیا جائے گا تاکہ گیسسوئی ناردرن گیس کو کی فراہمی ہو سکے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی کمپنی نے حیدرآباد سے ملنے والے ذخائر کو سسٹم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈرکی میں واقع ماڑی گیس فیلڈ کے انتظامات دیکھتی ہے اور اسی فیلڈ کو ملک کے سب سے بڑے گیس ذخائر کا درجہ حاصل ہے۔

ماڑی گیس پیٹرولیم پاکستان میں قدرتی گیس تلاش کرنے اور انہیں سسٹم میں شامل کرنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے۔ اس کے کلیدی صارفین میں فرٹیلائزر مینوفیکچررز کمپنیاں، پاور جنریشن کمپنیاں، گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔