حیدرآباد و ڈہرکی کے بعد ٹنڈو الہ یار سے بھی تیل گیس کی پیداوار شروع

سندھ کے مختلف علاقوں سے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار ہونا شروع ہوگئی۔

حیدرآباد اور ڈہرکی کے بعد اب ٹنڈو الہ یار سے ملنے والے ذخائر سے بھی پیداوار شروع ہوگئی، جس سے ملک کو سالانہ 5 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

ہوگئی۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں درس ویسٹ کنویں سے 350 بیرل تیل، درس ویسٹ کنویں2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 20 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدی بل میں تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

چند دن قبل ڈہرکی سے بھی پیداوار شروع ہوگئی تھی جب کہ دو ہفتے قبل حیدرآباد سے بھی تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی تھی۔