سندھ بھر میں شدید بارشوں سے نظام درہم برہم

سندھ بھر میں تین فروری کی شام اور رات کو شدید بارشوں سے صوبے بھر میں معمولات زندگی متاثر ہوگئیں۔

سندھ کے تمام چھ ہی ڈویڑنز کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں کہیں تیز، کہیں ہلکی اور کہیں طوفانی بارشیں ہوئیں، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ہر جگہ پانی کے تالاب نظر آنے لگے۔

سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، حیدرآباد، جامشورو، نوابشاہ، میرپورخاص اور کراچی میں بھی شدید بارش ہوئی۔

دارالحکومت کراچی میں شدید بارشوں سے طغیانی آگئی اور کئی گھنٹے تک شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی رہا، جس سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی۔

بارشوں کے بعد سندھ بھر کے 60 فیصد سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی۔