ووٹنگ سے قبل دارالحکومت کراچی میں دھماکا٫ تین افراد جاں بحق

عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال حاجی لیمو گوٹھ میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گرینیڈ لےکر باہر نکل رہا تھا، اس کے ہاتھ میں ہی گرینیڈ پھٹ گیا.
انہوں نے کہا کہ مرنے والا شخص ہی مبینہ طور پر گرینیڈ لے کر جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل آج بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔