صدر مملکت سندھ سے ہونےکا امکان ہے، آصف علی زرداری دوسری بار منصب پر فائز ہوں گے

نئے انتخابات کے بعد وفاق میں اگلی منتخبت حکومت کے لیے پاکستان مسلم لیگ نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا، شہباز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم کے امیدوار نامزد جب کہ اس بار صدر مملکت کا عہدہ سندھ کو ملنے کا امکان ہے۔
سندھ سے بڑے پیمانے پر قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے والی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اگرچہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کو صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایوان صدر کے نئے مکیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ہوں گے جو دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوں گے۔
خیال رہے کہ آصف علی زرداری پہلی بار 2008 سے 2013 تک صدر مملکت رہ چکے ہیں، انہوں نے اس بار قومی اسمبلی کی نشست بھی جیتی ہے، تاہم صدر بننے کے بعد وہ اپنی نشست چھوڑ دیں گے۔