سکھر میں نصب 150 میگا واٹ سولر پلانٹ سے بجلی کی پیدوار شروع

پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی جانب سے نارویجن سولر کمپنی سکیٹک کے تعاون سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم کردہ سولر پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔

مذکورہ سولر پاور پلانٹ پر 2021 کے اختتام پر کام شروع کیا گیا تھا اور نارویجن کمپنی سکیٹک نے فروری کے آغاز میں بتایا تھا کہ سولر پلانٹ کام کے لیے تیار ہے اور اب وہاں سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی اور اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکیں گی۔

یہ سولر پلانٹ صوبے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور مقامی افراد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں بھی فعال کردار ادا کرے گا۔

سولر پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو سندھ سمیت دیگر صوبوں کے گھرانوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔