مراد علی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد بطور وزیر اعلیٰ ذمہ داریاں سنبھال لیں

مراد-علی-شاہ-نے-وزیراعلیٰ-آفس-کا-چارج-سنبھال-لیا،-گارڈ-آف-آنر-پیش-کیا-گیا

سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد بطور چیف منسٹر سندھ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وہ مسلسل تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بنے ہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 27 فیبروری کو ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

حلف لینے کے بعد انہوں نے ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں٫ انہیں وزیر اعلی ہائوس آمد پر گارڈ آف بھی پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آفس پہنچنے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ پولیس سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز تقریب حلف برداری میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور نگران صوبائی کابینہ نے وزرا نے بھی شرکت کی ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ ، نثار کھوڑو ، شرجیل انعام میمن،ناصر حسین شاہ ، سعید غنی امتیاز شیخ بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔