غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات
غلام نبی میمن انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیے گئے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دو دن قبل آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
غلام نبی میمن وزیراعلیٰ سندھ کےبااعتماد افسران میں سے ایک ہیں ۔
غلام نبی میمن جون 2022 سے آگست 2023 تک اس عہدے پر پہلے بھی فائز رہ چکے ہیں، وہ بحیثیت کراچی پولیس چیف دوبار فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔
ان کا شمار اچھی شہرت کے حامل افسران میں ہوتاہے، وہ جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور ڈی آئی جی ساوتھ بھی رہ چکے ہیں۔
غلام نبی میمن آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل راجا رفعت مختار آئی جی سندھ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔