اسکول ٹیچرز بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا، وزیر تعلیم سندھ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

سید سردار شاہ کے مطابق اگست 2023 میں ٹیچرز بھرتی پر عائد پابندی کو کابینہ نے ختم کر دیا، اسکول ٹیچرز بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا۔

سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔