سندھ کے شہر ڈہرکی سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت
سندھ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے، گیس تلاش کرنے والی کمپنی نے بڑے ذخائر ہاتھ آنے کی تصدیق کردی۔
ماڑی پٹرولیم نے سندھ میں گیس کے ایک اور بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ڈہرکی کے اس کنویں سے یومیہ10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں مزید گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی۔
کمپنی کے مطابق غازیج ٹو سے گیس ملی ہے، غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔
گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40ہزار اسٹینڈرڈکیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔