سندھ پولیس سے متعلق شکایات کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

1347197_9262103_policemobileApp_updates

سندھ میں جرائم کے حوالے سے پولیس سے متعلق شکایات کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خودکار نظام کے ذریعے درج کرا سکیں گے۔

سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات کا اندراج کرائے گا۔

ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے، جرائم کی اطلاع دینے اور پولیس معاونت سے متعلق شکایات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درج کرائی جاسکیں گی۔

سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی۔