سول اسپتال کراچی میں سی ٹی اسکین 24 اور ایم آر آئی کی سہولت 12 گھنٹے دستیاب

images (1)

صوبائی دارالحکومت کراچی کے ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں اب سٹی اسکین کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب رہے گی جبکہ ایم آر آئی کے اوقات بڑھا کر 12گھنٹے کر دیئے گئے ہیں۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری کے مطابق سٹی اسکین کی سہولت چوبیس گھنٹے شروع کرنے سے بالخصوص ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کے مریضوں کو سہولت مل سکے گی اوربروقت تشخیص سے جان بچانے کے لئے اقدامات کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کے بے پناہ دباؤ کی وجہ سے پہلے ایم آر آئی کی ایک ماہ تک تاریخ دی جاتی تھی لیکن اب 12 گھنٹے سہولت دستیابی کی وجہ سے ایک ہفتے میں ایم آر آئی کر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے مریضوں کا اسی دن ایم آر آئی کیا جاتا ہے، ہفتے بھر کے دورانیے کو بھی کم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے عملہ درکار ہے جو محکمہ صحت جلد فراہم کرے گا جس کے بعد ایم آر آئی کی سہولت بھی چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔

علاوہ ازیں اسپتال میں آئی وی ڈائیلیشن فارمیسی قائم کر دی گئی جس سے انجیکشن کی چوری اور غلط استعمال کو روکا جاسکے گا جبکہ مردہ خانے کی تزئین و آرائش و پوسٹ مارٹم کے لئے جدید سہولتیں اور نعشیں رکھنے کی گنجائش میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔