رتوڈیرو کی بائیک گرل زینب زنگیجو فرسودہ روایات کے توڑنے کے لیے پر عزم

ضلع لاڑکانہ کے نواحی شہر رتو ڈیرو کی بائیک گرل کے نام سے مشہور زینب زنگیجو نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام مخالفتوں کے باوجود نہ صرف تعلیم جاری رکھیں گی بلکہ موٹر سائیکل چلاکر اہل خانہ کی مدد بھی کرتی رہیں گی۔

پانچ ماہ قبل زینب زنگیجو کے بائیک چلانے کے عمل سے نالاں کچھ افراد نے ان کے چاول کے تیار فصل کو آگ لگا کر جلا دیا تھا اور ان کے موثر سائیکل چلانے کو برادری کی عزت کے خلاف قرار دیا تھس۔

تعلیم حاصل کرنے اور موٹر سائیکل چلانے پر پورا گوٹھ رتودیرو کی لڑکی کا دشمن بن گیا

زینب زنگیجو کے تیار فصل کو آگ لگانے کے معاملہ کا جرگہ ہوا، جہاں ملزمان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس پر بائیک گرل نے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے جرگے اور اپنی فصل جلائے جانے کے معاملے پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں گی اور گھریلو کام کرنے کے لیے موٹر سائیکل بھی چلاتی رہیں گی۔