بدین میں دو بچوں کی ماں کا سسر اور دیور پر چار سال تک ریپ کرتے رہنے کا الزام
بدین مین شادی شدہ خاتون اور دو بچوں کی ماں ثمرین نے اپنے سسر اور دیور پر چار سال تک مسلسل ریپ کرتے رہنے کا الزام عائد کردیا۔
شادی شدہ خاتون اپنے والدین اور بچوں کے ہمراہ بدین پریس کلب ایوان صحافت پہنچیں، جہاں انہوں نے سندھی زبان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سسر اور دیور پر چار سال تک ریپ کرتے رہنے کا الزام عائد کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو بھی چار سال ہی ہوئے ہیں اور ان کے سسر اور دیور انہیں شادی کے فوری بعد ریپ کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں، انہیں گھر میں قید کردیا جاتا ہے، انہیں بعض اوقات کھانا پینا بھی فراہم نہیں کیا جاتا۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ سسر اور دیور انہیں والدین سمیت دوسرے رشتے داروں سے ملنے بھی نہیں دیتے جب کہ ان کے شوہر کی شنوائی بھی نہیں ہوتی، ان کے سسر اور دیور ان کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے کر خاموش کرا دیتے ہیں۔
خاتون نے کہا کہ انہیں انصاف دلا کر ان کے سسر اور دیور کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، دوسری صورت میں وہ خود کشی کرلیں گی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں شوہر سے چار بچے ہین اور اب وہ سسر اور دیور کے گھر سے بھاگ کر یہاں پہنچی ہیں، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام اور انتطامیہ سے معاملے کا نوٹس لے کر انصاف دلانے کی اپیل کی۔