سندھ کے مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے والے سعید سانگری کون ہیں؟
سندھ کے مسائل کو سوشل میڈیا پر لانے والے سعید سانگری کون ہیں؟ ان کا ساتھ دینے والے دوسرے افراد کون ہیں؟
سعید احمد اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر سندھ کے مسائل کو سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر ٹوئٹر پر لاتے ہیں۔
سعید احمد نے سندھ میٹرز کو بتایا کہ وہ اور ان کے دوست خالصتا سندھ اور سندھ کے رہنے والوں کو درپیش مسائل کو سامنے لاکر ان کا حل چاہتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں خالد کوری، فیاض ابڑو اور دلشاد بھٹو سمیت دیگر کے ہمراہ مل کر پہلے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بناتے ہیں پھر دوسرے لوگوں کو بھی ٹرینڈ پر ٹوئٹس کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ ان کی جانب سے چلائے گئے ٹریندز پر سندھ حکومت، سندھ پولیس اور دیگر اداروں سمیت مقامی انتظامیہ نوٹس بھی لیتی ہے اور ان کے چلائے گئے ٹریندز کی وجہ سے بہت سارے مسائل حل بھی ہوئے ہیں۔
اگرچہ سندھ کے کچھ سوشل میڈیا صارفین کو بخوبی علم ہے کہ سندھ کے مسائل پر ٹرینڈز چلانے کا کریڈٹ سعید سانگری اور ان کے دوستوں خالد کوری سسمیت دیگر جو جاتا ہے لیکن بہت سارے لوگ ان کے کردار اور کام سے ناواقف ہیں۔
سعید سانگری کا تعلق ضلع خیرپور جب کہ خالد کوری کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے لیکن اس باوجود وہ اور ان کے دوست مل کر سندھ کے مسائل کو ٹرینڈز کی صورت میں سوشل میڈیا پر سامنے لاتے ہیں۔