کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ بنانے کی تجویز

1349915_9867180_3_akhbar

صوبائی دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے خصوصی فورس بنانے کی تجویز دی گئی

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے دوران اجلاس بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب پولیس کی طرز پر ڈولفن فورس کی تشکیل کی تجویز دی۔

انہوں نے اس ضمن میں 1800موٹر سائیکلز کی فراہمی کی سفارش بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فورس صرف اور صرف انسداد اسٹریٹ کرائمز کے لیئے کام کری گی۔