کیا پیپلزپارٹی پارٹی سندھ حکومت کے ارکان دھڑوں میں تقسیم ہیں؟
سندھ حکومت کے پیپلزپارٹی ارکان کے تین دھڑوں میں تقسیم ہونے کی خبر موقر اخبار نے ہٹادی۔
موقر اخبار ایکسپریس نے پانچ جون کو اپنی ویب سائٹ پر پیپلزپارٹی کے سندھ حکومت کے ارکان میں گروپ بندی کی خبر شائع کی تھی۔
خبر میں بتایا گیا تھا کہ سندھ حکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وزرا کے درمیان تین دھڑے بننے کا انکشاف سامنے آ گیا، جن میں سے ایک وزیراعلی مراد علی شاہ کا ہے جبکہ دوسرا مخالف اور تیسرا بالکل خاموش ہے۔
خبر میں بتایا گیا تھا کہ پانچ جون کو بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق سندھ کابینہ میں تین دھڑے کھل کر سامنے آگئے۔
خبر کے مطابق وزیر اعلی نے بلاول بھٹو سے صوبائی وزرا کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ وزرا میرا فون تک نہیں اٹھاتے۔
تاہم بعد ازاں ویب سائٹ نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے خبر ہٹادی لیکن دوسری ویب سائٹس نے سندھ کابینہ کے ارکان کی گروپ بندی کی خبر شائع کر رکھی ہے۔