محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے کا انکشاف
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کردی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور تنخواہ سے رقوم واپس لی جائیں گی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حقدار نہیں تھے، انہوں نے غلط بیانی کرکے رقوم لیں۔