سندھ اسمبلی کے 29 اراکین مختلف محکموں کے پارلیمانی سیکریٹری مقرر

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 29 اراکین سندھ اسمبلی کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا۔

رکن سندھ اسمبلی ھالار وسان محکمہ خوراک، شام سندر، محکمہ ٹرانسپورٹ، یوسف بلوچ مائنز اینڈ منرل، فرخ احمد شاہ ورکس اینڈ سروسز اور عادل انڑ پبلک ہیلتھ کے پارلیمانی سیکریٹری تعینات کیے گیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خرم سومرو، جیل خانہ جات، ملیحہ منظور انفارمیشن ، نداکھوڑو ہیلتھ بہبودآبادی ، سعدیہ جاوید پلاننگ ڈویلیپمنٹ، سیماخرم اسکول ایجوکیشن، قاسم سراج سومروبلوکل گورنمنٹ، عادل انڑپبلک ہیلتھ انجینئرنگ، علی حسن ہنگورو ایری گیشن، مخدوم فخرزمان محکمہ داخلہ سندھ اور بہادرخان ڈاہری ایگر یکلچر ، سپلائی اینڈ پرائس کے پارلیمانی سیکریٹری بن گئے۔

اسی طرح پارس ڈیرو اینٹی کرپشن، خیرالنسا مغل بین الصوبائی رابطہ ، کوآپریٹیو ، حنا دستگیرکلچرٹورازم، سیدہ ماروی فصیح یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ، یاسمین شاہ وومن ڈیولپمنٹ نامزد کردیا گیا۔