حیدرآباد کے کنر کنویں سے گیس کی پیداوار شروع۔ سالانہ 3 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنویں 11کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔

مذکورہ کنویں سے کچھ عرصہ قبل گیس دریافت ہوئی تھی، اب جدید تکنیکوں کے استعمال سے کنویں سے 960 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ پروڈکشن آپٹیمائزیشن ڈرائیو او جی ڈی سی ایل کے جدید ریکوری طریقوں کے ذریعے تیل کی پیداوار بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

کنر کنویں11 او جی ڈی سی ایل کے کنر آئل فیلڈ کا حصہ اور کنر مائننگ لیز ایریا کے اندر واقع ہے جہاں او جی ڈی سی ایل کی شراکت100فیصد ہے۔

یہ اقدام کمپنی کی پیداوار بڑھانے کے عزم اور پختہ کنوؤں کی بحالی میں جدید تکنیکوں کی موثریت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید برآں کنر کنویں سے تیل کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں سالانہ30.19 ملین ڈالر کی خاطر خواہ بچت متوقع ہے جس سے قوم کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے وسائل کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔