نواب شاہ کے اسپتال کے اندر مرغوں کی لڑائی، پولیس نے و تیماردار تماشا دیکھتے رہے

نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں مرغوں کی لڑائی کے مقابلے کی ویڈیو وائرلہوگئی، جس میں تیمارداروں اور پولیس اہلکار سمیت دیگر افراد کو مرغوں کی لڑائی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شہید بینظیر آباد سابقہ نواب شاہ میں 11سو بیڈ پر مشتمل پیپلز میڈیکل اسپتال کے شعبہ امراض قلب اور آنکھوں کی او پی ڈی کے ساتھ موجود ہوٹل کے سامنے دو مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا۔

اس موقع پر موجود افراد جن میں مریضوں کے تیماردار ہوٹل کا عملہ اور گاہکوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی مرغوں کی لڑائی کا تماشہ دیکھتے رہے۔

اس موقع پر ویڈیو بنانے والے ایک شخص نے کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سول اسپتال ہے جہاں دل کے وارڈ کے سامنے مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا ہے اس شخص کا کہنا تھا کہ یہاں پر مریضوں کے علاج معالجے کی سہولت تو مکمل حاصل نہیں لیکن انٹرٹینمنٹ کی سہولت حاصل ہے اور یہاں مرغوں کی لڑائی کرائی جا رہی ہے تاکہ علاج نہ ہونے کے باعث جو مریض پریشان ہے وہ اپنا دل بہلا سکیں۔

ادھر رابطہ کرنے پر میڈیکل سپریٹینڈنٹ پیپلز میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ہوٹل، میڈیکل اسٹورز اور پی سی اوبکے پرائیویٹ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے تیمارداروں کے علاوہ باہر سے انے والے افراد کی روک تھام نہیں ہو پا رہی ۔