کراچی میں مسجد کی چھت پر گٹکے کا کارخانہ برامد

صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے رضویہ میں مسجد کی چھت پرگٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گٹکا بنانے کی مشنیں اورسامان برآمد کرلیا گیا، اشفاق نامی شخص نے چھت کا حصہ کرائے پرلیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہےہیں۔ سندھ میں ماوے، گٹکے اور مین پوری کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔

سندھ اسمبلی سے گذشتہ سال منظور کیے گئے قانون کے مطابق ماوا ، گٹکا اور مین پوری بنانے اور بیچنے والوں کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

اس کے علاوہ گٹکے کا استعمال اور فروخت عوامی مقامات کالجز اسکول اور اسپتالوں میں ممنوع قرار دے دیا گیا۔

قانون کے مطابق گٹکا کھانے والے کو چھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوگا۔ مزید یہ کہ گٹکے کی تلاش میں بغیر وارنٹ کسی جگہ چھاپہ مارا جاسکتا ہے۔