المناک: نوشہرو فیروز میں والد نےکمسن بیٹی کو زندہ دفنا دیا
ضلع نوشہرو فیروز کے شہر کنڈیارو کے قریب مبینہ طور پر علاج کے پیسے نہ ہونے کہ وجہ سے معصوم بیٹی کو ژندہ دفنانے والے ملز کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ کنڈیارو کی حدود میں معصوم بچی کو زندہ دفنانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم ظالم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے بیٹی کا علاج کروانے سے قاصر تھا، اس لیے جرم کیا۔
کنڈیارو کے قریب گاؤں لونگ راجپر میں, ظالم باپ کی جانب سے اپنی معصوم بچی کو زندہ دفنانے والے معاملے کا سینیئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نوشہروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین نے نوٹس لینے کے بعد متعلقہ آفیسرز کو سخت احکامات جاری کیے۔
ایس ایس پی نوشہروفیروز کی سخت ہدایات و احکامات کے پیش نظر, کنڈیارو پولیس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکانے والے واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق کنڈیارو پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے مرکزی ملزم ظالم باپ طیب کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ کچھ دن قبل مجھے بیٹی کی اولاد ہوئی, جو بیمار تھی، میں بہت غریب ہوں اور غریب ہونے کے باعث اپنی بیٹی کا علاج نہیں کروا سکا۔
ملزم کے مطابق میں نے اسے بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن کسی نے نہیں لی، بعد میں میں نے تنگ آکر اپنی معصوم بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم کیا،گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔